ابنا: العالم نے شیخ الازہر احمد الطیب کےحوالے سےرپورٹ دی ہے کہ بزرگان اسلام بےدین مغرب اورعیسائیوں سےبات چیت کرتے ہیں لیکن کیا یہ مناسب نہيں کہ شیعوں اورسنیوں کی بزرگ شخصیتیں ایک دوسرے سےگفتگو کریں۔
شیخ الازہر نےکہاکہ شیعہ ، مسلمان ہيں اور ان کااسلام بھی اہلسنت کااسلام ہے اور اہلسنت اور شیعہ صرف چند معمولی مسائل میں اختلافات رکھتےہيں۔
الطیب نےمزید کہاکہ الازہر شیعہ مسلمانوں کےساتھ گفتگوکاسلسلہ جاری رکھے گا کیونکہ شیعوں اورسنیوں کااختلاف اصول دین میں نہيں ہے بلکہ صرف فروع دین میں ہے۔
الطیب نے کہاکہ الازہر کی نظر میں شیعوں اور سنیوں کےدرمیان کوئی فرق نہيں ہے کیونکہ یہ دونوں اسلامی فرقے کلمہ شہادتین کےقائل ہيں۔
.....
/169